انڈر 19ایشیا کپ : ہیڈ کوچ شاہد انور کا بڑا بیان ، بھارت کو ہرانا ہے، ٹائٹل بچانا ہے
انڈر 19ایشیا کپ ; شاہد انور پرعزم، بے خوف کرکٹ کھیلیں گے
مسقط، عمان: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ہیڈ کوچ شاہد انور نے ٹیم کو قبل از وقت عمان بھیجنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شاہد انور کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو عمان کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے چار سے پانچ دن کا وقت ملا ہے، جس سے ٹیم کو بھرپور فائدہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق تمام کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی ہے اور تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور پرعزم ہیں۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ "بے خوف کرکٹ کھیل کر ٹائٹل کا دفاع کرنا ہمارا ہدف ہے۔ دفاعی چیمپئن ہونا دباؤ نہیں بلکہ ہمارے لیے اعزاز ہے اور سابقہ کامیابی سے ہمیں اعتماد ملتا ہے۔
"واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز 6 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے کرے گی۔
ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان 8 نومبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 10 نومبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گا۔