کرکٹ

ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بیٹر ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار کو سیریز کا آخری میچ فنچ کا آخری ون ڈے ہوگا تاہم ایرون فنچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

https://twitter.com/i/status/1568388820898582528

36 سالہ بیٹر  145 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں جب کہ اپنی آخری 7 اننگز میں وہ صرف 26 رنز  ہی اسکور کر سکے۔ایرون فنچ نے اس سے قبل 2023 ورلڈ کپ تک ون ڈے کرکٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles


Back to top button