12ویں بیٹل ایکس پولو ٹورنامنٹ: ڈائمنڈ پینٹس/پلیٹینم ہومز اور ایف جی ڈن/شیخو فائنل میں پہنچ گئے
12ویں بیٹل ایکس پولو ٹورنامنٹ: ڈائمنڈ پینٹس/پلیٹینم ہومز اور ایف جی ڈن/شیخو فائنل میں پہنچ گئے
لاہور: ڈائمنڈ پینٹس/پلیٹینم ہومز اور ایف جی ڈن/شیخو نے لاہور گیریژن پولو گراؤنڈز میں کھیلے گئے اہم میچز میں شاندار فتوحات سمیٹ کر 12ویں بیٹل ایکس پولو ٹورنامنٹ 2026ء کے مین فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
دن کے پہلے سنسنی خیز معرکے میں ڈائمنڈ پینٹس/پلیٹینم ہومز نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس/امپیریل کو 8-9 گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ثاقب خاکوانی نے 5 گول اسکور کر کے نمایاں کردار ادا کیا،
جبکہ میر حذیفہ نے شاندار ہیٹ ٹرک اور ابراہیم خلیل نے ایک گول کیا۔ امپیریل کی جانب سے بلال حئی کے 4، راجہ جلال ارسلان کے 3 اور ابراہیم نوید شیخ کے 2 گول رائیگاں گئے۔
دوسرے میچ میں ایف جی ڈن/شیخو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ماسٹر پینٹس کو 7-11 سے زیر کیا۔ اسٹار کھلاڑی حمزہ مواز خان نے تنِ تنہا 7 گول داغ کر حریف دفاع کو تہس نہس کر دیا،
جبکہ عثمان عزیز انور، فرہاد شیخ اور عباس مختار نے ایک، ایک فیلڈ گول کیا اور ایک آؤن گول بھی ٹیم کے کھاتے میں شامل ہوا۔ ماسٹر پینٹس کی جانب سے راجہ میکائیل سمیع نے 6 اور صوفی محمد ہارون نے ایک گول اسکور کیا۔