کرکٹ

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔

https://twitter.com/i/status/1223522127250427906

مصباح الحق نے بتایا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، عابد علی، محمد عباس، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔امام الحق، محمد رضوان، عمران خان اور نسیم شاہ بھی قومی ٹیم میں شامل ہیں۔فواد عالم ایک بار پھر قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ بلال آصف اور فہیم اشرف کو بھی بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر قومی ٹیم نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیا جاتا ہے اور  بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے کنڈیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

Related Articles


Back to top button