Games

بیٹل ایکس پولو کپ میں دو ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بیٹل ایکس پولو کپ میں دو ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹر) لاہور گیریژن پولو گراؤنڈز کے زیراہتمام چھ گول پی پی اے ایونٹ 12 واں بیٹل ایکس پولو کپ 2026ء سپانسرڈ بائی ٹی سی ایل اینڈ ریواج کے چوتھے دن پہلے میچ میں اے او ایس /ریجاس /گارڈ گروپ کی ٹیم نے پشاور پولو کلب کو 8.5-7 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 

جیتنے والی ٹیم کی طرف سے عبداللہ اعجاز نے چار، حمزہ علی حکیم نے نے تین اور صائم عباس نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم کی طرف سے میجر حمیر غازی نے چار، صوبیدار میجر اسرار ولی نے دو،صوبیدار شہزاد نے ایک گول سکور کیا۔ 

دوسرے میچ میں ایف جی /دین/ایس کیو نے لوٹو کارپٹس سنگاپور کی ٹیم کو 11-5 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ جیتنے والی ٹیم کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے آٹھ، شیراز قریشی نے دو، شیخ محمد رافع نے ایک گول سکور کیا۔

 ہارنے والی ٹیم کی طرف سے احمد زبیر بٹ اور ملک علی قلی خان نے دو دو جبکہ ہاشم کمال آغا نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز جمعتہ المبارک دونوں سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے۔

Related Articles


Back to top button