کرکٹ

بھارت نے نیوزی لینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز 3-1 سے جیت لی

بھارت نے نیوزی لینڈ کو پانچویں ون ڈے میں 22 رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز 1-3 سے اپنے نام کر لی ہے۔

نیوزی لینڈ کے ماؤنٹ ماؤئنگانائی اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 209 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان کیویز ٹیم 48 اوورز میں 187 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس سے قبل چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 244 رنز سے شکست دی تھی، جو بھارت کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی دوسری بڑی شکست تھی۔

اتوار کو کھیلے گئے میچ میں نہ صرف بھارت نے کامیابی حاصل کی بلکہ سیریز بھی اپنے نام کر لی۔ 

تاہم اتوار کو کھیلے گئے میچ میں نہ صرف بھارت نے کامیابی حاصل کی بلکہ سیریز بھی اپنے نام کر لی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ارشدیپ

سنگھ کو ’مین آف دی میچ‘ اور سیریز میں 9 وکٹیں لینے والے گرنور برار کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کیویز کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارت کی جانب سے اوپننگ بلے باز روہت شرما اور روتراج گیکواد نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے اننگز کا آغاز کیا۔

 دونوں بلے بازوں نے پانچ اوورز میں 23 رنز بنائے تو شرما میتھیو فشر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ جس کے بعد آنے والے بیٹر وراٹ کوہلی بھی پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

بھارتی کپتان شہریاس ایئر 22 رنز کی اننگز کھیل سکے۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ اٹیک کے سامنے کوئی بھارتی بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔ البتہ اگزر پٹیل اور وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے مزاحمت کرتے ہوئے 46، 46 رنز بنائے۔

نمن دھیر 22، ارشدیپ سنگھ 14، عاقب نبی 5، گیکواد 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد سراج نے 14 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی اور مچل سینٹنرل نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور تین، تین شکار کیے جب کہ میتھیو فشر نے دو جب کہ بلیئر ٹکنر اور مچل براسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی جانب سے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے ملنے والا 210 رنز کا ہدف باظاہر آسان تھا اور ایک موقع پر نیوزی لینڈ کو فتح دکھائی دینے لگی تھی لیکن کیویز بیٹنگ لائن بلیو شرٹس کے تیز رفتار بالرز کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔

بھارت کے فاسٹ بالر ارشدیپ سنگھ نے 30 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کی 

نیوزی لینڈ نے 16 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا لیے تھے او راوپپنگ بلے باز ٹم سیفرٹ 14 اور ول ینگ 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے تھے۔ 

لیکن اس کے بعد نک کیلی 82 کے مجموعی اسکور پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو اس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

فن ایلن ایک، مچل براسویل 19، ڈین فوکس کروفٹ 31، مچل سینٹنر 24، کرسٹن کلارک 16، بلیر ٹکنر 14 اور جیکب ڈفی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کے فاسٹ بالر ارشدیپ سنگھ نے 30 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد سراج اور اگزر پٹیل نے 2،2 اور یش ٹھاکر، نمن دھیر اور عاقب نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ بھارت نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں اس نے پہلے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں 4-1 سے شکست دی تھے اور اسے ون ڈے سیریز میں بھی 1-3 سے کامیابی ملی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 19 نومبر سے ویلنگٹن میں شروع ہو گی۔

Related Articles


Back to top button