ٹٰینس
دیگر سپورٹس
ثانیہ مرزا کیلئے ماہرہ خان کی نیک خواہشات
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی ٹینس اسٹار و پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے متوقع ننھے مہمان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ماہرہ خان نے ماضی کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ،جس میں انہوں نے اپنے بیٹے اذلان کو گود میں اٹھا رکھا تھا۔
https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1040994092455550977
انہوںنےلکھا کہ وہ اپنے بیٹے سے بے حد پیارکرتی ہیں اور ان کا بیٹا ہی ان کی دنیا ہے،ساتھ ہی انہوں نے سب بچوں کی اچھی صحت اور ان کی حفاظت کے لیے دعا کرتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ ان کے بیٹے کے لیے بھی دعا کریں۔ماہرہ خان کی بیٹے کے لیے محبت کو ان کے مداحوں سمیت ثانیہ مرزا نے بھی سراہا،ثانیہ نے تعریف کرتے ہوئے کہا ’بہت کیوٹ‘۔
ثانیہ مرزا کی محبت کے جواب میں ماہرہ نے بھی ان کے ہونے والے بچے کے لیے پیاراورنیک تمناؤں کااظہار کیا ہے۔
https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1041649010644332545
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اس وقت اُمید سے ہیں جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔