ٹٰینس

شہریار ملک میموریل ٹینس: غضنفر-عمران اور اشنا-مہک کی جوڑیوں نے ڈبلز ٹائٹلز اپنے نام کر لیے

شہریار ملک میموریل ٹینس: غضنفر-عمران اور اشنا-مہک کی جوڑیوں نے ڈبلز ٹائٹلز اپنے نام کر لیے

لاہور: اسپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس اکیڈمی، نشتر پارک میں جاری 10ویں شہریار ملک میموریل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں برگیڈیئر (ر) غضنفر اور عمران طاہر نے سینئرز 60 پلس ڈبلز جبکہ اشعنہ سہیل اور مہق کھوکھر نے لیڈیز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔

جمعہ کے روز کھیلے گئے سینئرز 60 پلس ڈبلز کے فائنل میں برگیڈیئر (ر) غضنفر اور عمران طاہر کی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلیم اور ڈاکٹر مشتاق ہارون کو ایک طرفہ مقابلے کے بعد 1-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ 

دوسری جانب، سینئرز 45 پلس ڈبلز کے فائنل میں ہادی حسین اور ڈاکٹر صہیب کی جوڑی نے خرم امتیاز اور عارف فیروز کو سخت مقابلے کے بعد 2-6، 6-2 اور 5-10 سے ہرا کر پیش قدمی حاصل کی۔

لیڈیز ڈبلز کے فائنل میں اشنا سہیل اور مہک کھوکھر کی جوڑی نے حریف بسمل ضیا اور خدیجہ خلیل کو 0-6 اور 1-6 سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ٹائٹل جیتا۔

 فاتح جوڑی نے اس سے قبل سیمی فائنل میں فجر فیاض اور عشاء ربی کو 2-6 اور 1-6 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ بسمل اور خدیجہ نے عشاء جواد اور زینہ کو 3-6 اور 6-7 سے ہرا کر ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

بوائز انڈر 12 کے سیمی فائنل میں فاطمہ گروپ کے ایم ایان نے ایم ابراہیم حسین گل کو 0-4 اور 0-4 سے شکست دی، جبکہ بوائز انڈر 14 کے مقابلے میں ایم معاذ نے عالیان علی کو 2-4 اور 2-4 سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

اس سے قبل کھیلے گئے انڈر 14 کوارٹر فائنلز میں معاذ، عالیان، ابراہیم حسین گل اور ایان نے فتوحات حاصل کر کے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ بوائز اینڈ گرلز انڈر 10 کے پری کوارٹر فائنلز میں امِ ایمن، وجیہہ فاطمہ اور فیض عزیر رانا نے 0-6 کی یکطرفہ فتوحات سمیٹیں۔

Related Articles


Back to top button