جناح پولو فیلڈز میں جے پی ایف ٹائمز پولو کپ کا آغاز، دین/ایف جی اور ڈائمنڈ پینٹس کی فتوحات
جناح پولو فیلڈز میں جے پی ایف ٹائمز پولو کپ کا آغاز، پہلے روز دین/ایف جی اور ڈائمنڈ پینٹس کی فتوحات
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹر) جناح پولو فیلڈز میں چھ گول پولو ٹورنامنٹ جے پی ایف ٹائمز پولوکپ 2026 ء کے پہلے روز دین /ایف جی ٹیم نے اے او ایس کو 8-3گول سے ہرا دیا۔
دین /ایف جی کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے پانچ، ایان سلمان، احمد بلال ریاض اور شیخ محمد فرہاد نے ایک ایگ گول سکور کیا۔
اے او ایس کی طرف سے آغا موسی علی خان نے دو اور عبداللہ اعجاز نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس /امپریل نے لوٹو کارپٹس سنگاپور کی ٹیم8-3 سے ہرا دیا۔
ڈائمنڈ پینٹس /امپریل کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے پانچ، ابراہیم شیخ نے دو اور بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔
لوٹو کارپٹس کی ٹیم کو آدھے گول کا ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا کی طرف سے عارب علی ملک،عمران عابد میر اور تیمور علی ملک نے ایک ایک گول سکور کیا۔
پی پی اے کیلنڈر چھ گول ایونٹ کے پہلے دن کھلاڑیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری میجر عادل سلطان راؤ(ر)، اور دیگر بھی موجود تھے۔