دسویں شہریار ملک پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز، اشنا سہیل سمیت ٹاپ کھلاڑیوں کی فتوحات
دسویں شہریار ملک پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز،
اشنا سہیل سمیت ٹاپ کھلاڑیوں کی فتوحات
لاہور: نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں دسویں شہریار ملک میموریل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2026ء کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاح پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب کے ممبر فضل الرحمن نے کیا، جبکہ پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر رشید ملک سمیت دیگر اہم شخصیات اور شائقین ٹینس کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ایونٹ کے پہلے دن کے سنسنی خیز مقابلوں میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز اور خواتین سنگلز کے پری کوارٹر فائنلز کھیلے گئے۔ خواتین سنگلز میں ٹاپ سیڈ اشنا سہیل نے شاہ نور عمر کو 0-6، 1-6 سے ہرا کر اپنی برتری برقرار رکھی۔
مہک کھوکھر نے انابیہ بیگ کو، اور بسمہ ضیاء نے صائمہ تحسین کو 0-6، 0-6 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا، جبکہ فجر فیاض نے زینب عبداللہ کو 5-7، 4-6 سے ہرایا۔
مردوں کے سنگلز کے مقابلوں میں محمد شعیب، ابوبکر طلحہ، یوسف خلیل، ایم حذیفہ خان، ہیرا عاشق، مدثر مرتضیٰ، اسد زمان اور برکت اللہ نے بھی اپنے میچز جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔
مینز ڈبلز کے مقابلے بھی جاری ہیں جن میں ٹاپ کھلاڑیوں کی جوڑیاں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں۔