دیگر سپورٹس سکواش

جہانگیر خان بھی کورونا وائرس کیخلاف آگاہی مہم کیلئے میدان میں آگئے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سکوائش کے عالمی چمپئن جہانگیر خان بھی کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم کے لئے میدان میں آگئے۔جہانگیر خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی اور نازک صورتحال میں سب کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔

https://twitter.com/i/status/1243547979014905860

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عوام کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا ،اس وائرس کو شکست دینے کے لئے عوام کو گھروں تک محدود رہنا اور حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہوگا ۔جہانگیر خان نے کہا کہ مخیر شخصیات سے اپیل ہے کہ وہ مستحق لوگوں کے لئے وسائل مختص کریں اور یہ وقت اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔

Related Articles


Back to top button