کرکٹ

39 وکٹیں، محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ کے بادشاہ بن گئے

محمد عباس نے تاریخ رقم کر دی، رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

راولپنڈی: پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ محمد عباس نے انگلینڈ کے جوش ٹنگ کو پیچھے چھوڑ کر 2026 میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد محمد عباس یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے سیریز میں 8 وکٹیں حاصل کیں اور پلئیر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ 8 وکٹوں سے جیت کر سیریز 1-0 سے اپنے نام کی، جس میں محمد عباس نے کلیدی کردار ادا کیا۔ دوسرے ٹیسٹ میں انہوں نے 6 وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔

2026 میں محمد عباس کے اعداد و شمار: محمد عباس نے رواں سال 8 ٹیسٹ میچوں میں 39 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کی اکانومی ریٹ صرف 2.56 رہی، جو ان کی لائن اور لینتھ کی بہترین مثال ہے۔ان کی وکٹوں میں 3 بار 5 وکٹوں والے اسپیل اور 1 بار 4 وکٹوں والا اسپیل بھی شامل ہے۔

2026 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز: 1. محمد عباس (پاکستان) - 8 میچز میں 39 وکٹیں ; 2. جوش ٹنگ (انگلینڈ) - 7 میچز میں 33 وکٹیں ; 3. مچل اسٹارک (آسٹریلیا) - 6 میچز میں 32 وکٹیں ;4. اولی رابنسن (انگلینڈ) - 4 میچز میں 28 وکٹیں  ; 5. مہدی حسن میراز (بنگلہ دیش) - 8 میچز میں 28 وکٹیں

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی ٹاپ 7 میں: محمد عباس آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 سائیکل میں بھی 39 وکٹوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں مچل اسٹارک 73 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

36 سال کی عمر میں بھی کمال: 36 سالہ محمد عباس نے ثابت کر دیا کہ عمر صرف ایک عدد ہے۔ ان کی سوئنگ، کنٹرول اور مسلسل ایک ہی جگہ گیند کرنے کی صلاحیت نے دنیا بھر کے بڑے بلے بازوں کو پریشان کر دیا ہے۔شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ محمد عباس کی یہ کامیابی پاکستان کرکٹ کے لیے فخر کی بات ہے، اور اب انہیں ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں بھی موقع ملنا چاہیے۔

Related Articles


Back to top button