کرکٹ

دوسرے ٹیسٹ، بابر اعظم نے حکمت عملی بتا دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی حکمت عملی بیان کردی۔گال میں میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 2 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کمی دوسرے ٹیسٹ میں محسوس ہوگی، ان کی جگہ نعمان علی کو پلینگ الیون میں شامل کر رہے ہیں۔ https://twitter.com/i/status/1550791845982134273 قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ مختلف کنڈیشنز میں ہدف عبور کر رہے ہیں جو خوش آئند ہے، ہم وہ کرنا چاہتے ہیں جو کوئی نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ کھلاڑی ریکارڈ کی طرف جا رہے ہیں، ریکارڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اکٹھے ہونے کی وجہ سے بنتے ہیں۔

Related Articles


Back to top button