کرکٹ

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان، عبدالصمد کپتان مقرر

اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2026 کے لیے پاکستان شاہینز سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2026 کے لیے 15 رکنی پاکستان شاہینز سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ عبدالصمد کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ایونٹ 19 سے 29 نومبر تک قطر میں 50 اوور فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان شاہینز دفاعی چیمپئن کے طور پر ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔گروپ بی میں پاکستان کے ساتھ بھارت اے، نیپال اور یو اے ای شامل ہیں۔

پاکستان شاہینز اسکواڈ:
عبدالصمد (کپتان)، احمد دانیال، عاکف جاوید، دانش عزیز، فرحان یوسف، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد حسنین، محمد عمران رندھاوا، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، شاہزیب خان، شمیل حسین، صفیان مقیمشامل ہیں۔

قطر میں 19 سے 29 نومبر تک جاری رہنے والے 50 اوورز کے اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ گروپ مرحلے کے بعد دونوں گروپس کی سرفہرست 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی، جو 26 اور 27 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل 29 نومبر کو ہوگا۔

پاکستان شاہینز 2023 میں کھیلے گئے آخری 50 اوورز کے ایڈیشن میں بھارت اے کو فائنل میں 128 رنز سے شکست دے کر چیمپئن بنے تھے۔ اب دونوں ٹیمیں ایک بار پھر ٹائٹل کی دوڑ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

Related Articles


Back to top button