دیگر سپورٹس
سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سمر کیمپ کی شاندار اختتامی تقریب
سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سمر کیمپ کی شاندار اختتامی تقریب
شہر کی معروف سماجی و اسپورٹس شخصیات کی شرکت، بچوں میں میڈلز اور اسناد تقسیم
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ ) شہرِ قائد میں منعقد ہونے والے سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے سمر کیمپ کی اختتامی تقریب ایک رنگا رنگ اور یادگار ایونٹ میں تبدیل ہو گئی۔ اس موقع پر شہر کی معروف سماجی و اسپورٹس شخصیات نے خصوصی شرکت کی، جن میں بابرہ اسماعیل، گلفراز احمد خان، سعید عالم، محمد شاہد بھٹی، جاوید اقبال ٹگو (سیکریٹری سندھ رسہ کشی ایسوسی ایشن)، جاوید اقبال، امبر سعید، ایس ایم ناصر علی، فاروق نفیس اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سینٹرل نگہت سیما سمیت دیگر معزز مہمان شامل تھے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ریحان اکرم نے نہایت مؤثر اور شاندار انداز میں انجام دیے۔تمام مہمانوں نے سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے تحت منعقدہ سمر کیمپ اور اس میں شامل ٹیم کی خدمات کو بھرپور سراہا اور کہا کہ ایسے کیمپس بچوں کے کردار اور فٹنس کے لیے نہایت اہم ہیں۔ پروگرام کے روحِ رواں نصرت حسین کے مطابق کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داریاں نادیہ گانجھی نے نہایت عمدگی سے سرانجام دیں، جبکہ ان کی معاون ٹیم میں صنوبر وارثی، شبانہ ناز، فہمیدہ، اصف ظہیر، اصغر علی اور فیروز شامل تھے جنہوں نے نظم و ضبط اور تربیت میں بھرپور کردار ادا کیا۔ورکنگ ٹیم میں خالدہ ناز اور حور فاطمہ نے بھرپور محنت سے فرائض انجام دیے۔انتظامات اور میڈیا کوریج میں ریحان اکرم، شہزاد قادر، شایان اقبال، علی مغل، مدثر اور دیگر رضاکاروں نے اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں نبھائیں۔ فوٹوگرافی و میڈیاکے شعبے میں ماہم زرین، فیروز اور دانش علی نے یادگار لمحات کو محفوظ کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔اختتام پر کیمپ میں شریک تمام بچوں کو میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں، جس پر بچوں کے چہروں پر خوشی اور فخر کے آثار نمایاں تھے۔یہ سمر کیمپ بچوں کے لیے نہ صرف سیکھنے اور کھیلنے کا موقع ثابت ہوا بلکہ ان کی خود اعتمادی، نظم و ضبط، اور ٹیم ورک جیسی خوبیوں کو بھی نکھارنے کا ذریعہ بنا۔