کرکٹ

سہ ملکی سیریز، انگلینڈ نے سری لنکا کو 387 رنز کا ہدف ، قذافی اسٹیڈیم میں نیا ریکارڈ بھی قائم

سہ ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 387 رنز کا ہدف دے دیا۔

انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنا لیے۔ بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 167 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ ٹام بینٹن نے 74 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے 132 گیندوں پر 167 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 24 چوکے شامل تھے۔ یہ بین ڈکٹ کے کیریئر کا بہترین ون ڈے اسکور ہے۔ ٹام بینٹن نے 75 گیندوں پر 74 رنز بنائے، جبکہ کپتان ہیری بروک نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔

ول جیکس نے 21 گیندوں پر 30 رنز بنائے جبکہ جارڈن کاکس نے 27 گیندوں پر 43 رنز اسکور کیے۔ سیم کرن 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دلشان مدوشنکا، ایشان مالنگا اور داسن شناکا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے 7.72 کے رن ریٹ سے 386 رنز بنائے، جس کے بعد سری لنکا کو کامیابی کے لیے 387 رنز درکار ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سری لنکن ٹیم اس بڑے ہدف کا تعاقب کس انداز میں کرتی ہے۔

انگلینڈ نےقذافی اسٹیڈیم میں ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کاسب سےبڑا اسکو ر بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، انگلینڈ نے پاکستان کا 375 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ کے لیے سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ انگلش ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔ جیمی اوورٹن کی جگہ سونی بیکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ میچ محض ایک رسمی کارروائی کے طور پر کھیلا جائے گا کیونکہ پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی فائنل میں رسائی حاصل کر چکے ہیں۔ انگلینڈ نے اب تک سیریز میں کوئی میچ نہیں جیت سکا۔

سری لنکا نے اس سے قبل اسی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 430 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا جو ون ڈے کی تاریخ کا کامیابی سے حاصل کیا جانے والا دوسرا بڑا ہدف ہے۔

Related Articles


Back to top button