کرکٹ
سہ ملکی سیریز جیتنا ہدف ، ورلڈ کپ اسکواڈ بنانے میں مدد ملے گی: کپتان شاہین آفریدی
سہ ملکی سیریز جیتنا ہدف ہے، ورلڈ کپ اسکواڈ بنانے میں مدد ملے گی: کپتان شاہین آفریدی
قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے کہ تین ملکی سیریز ہمارے کےلیے کافی اہم ہے ، ہماری ٹیم نے ٹی ٹوینٹی میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ ون ڈے کی گزشتہ چارسیریز میں ٹیم بنانے کی کوشش کی،ہمارا فوکس ورلڈکپ پر ہے ، میگاایونٹ کےمطابق وکٹیں بنانے کی کوشش کی۔شاہین آفریدی نے کہا کہ اصل ہدف یہ سیریز جیتنا ہے اپنی حکمت عملی بنا لی ہے، اس سیریز سے ورلڈ کپ اسکواڈ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے کہ تین ملکی سیریز ہمارے کےلیے کافی اہم ہے ، ہماری ٹیم نے ٹی ٹوینٹی میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ ون ڈے کی گزشتہ چارسیریز میں ٹیم بنانے کی کوشش کی،ہمارا فوکس ورلڈکپ پر ہے ،میگاایونٹ کےمطابق وکٹیں بنانے کی کوشش کی۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہناتھا کہ سلمان آغا اچھے کرکٹر ہیں،فرسٹ کلاس میں ٹرپل سنچری بناکرآرہےہیں، سلمان آغا کو اپنے رول کےمطابق معلوم ہے ، ہمیشہ کوشش ہوتی کہ ٹیم کے لیے کارکردگی دکھاؤں،انشااللہ اس مرتبہ بھی اچھی پرفارمنس کی کوشش کروں گا، ہماری ٹیم میں ہم آہنگی ہے،سب کا فوکس ورلڈکپ جیتنے پر ہے ۔ کپتان کا کہناتھا کہ بابراعظم ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے ، بابراعظم پرکوئی پریشرنہیں،وہ اہم کھلاڑی ہیں،بابراعظم ہمیشہ پاکستان کےلیے رنز کرتے رہے ہیں ،سب لڑکے ملک کوخوشیاں دینے کی کوشش کررہےہیں، ہم 350 یا 400 رنزکا ہدف بھی حاصل کرسکتےہیں،جیسی کنڈیشن ڈیمانڈ کرے گی ویساکھیلیں گے،ہمارے پاس اچھا بیٹنگ آرڈر ہے ،ہمارا فوکس میچز جیتنے پر ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کومرحلہ وار موقع دیا جاتا ہے، بابراعظم کی موجودگی بطور کپتان کافی فائدہ مند ہوتی ہے ، بابراعظم کے پاس کپتانی کا کافی تجربہ ہے،ہم ان سےسیکھتےہیں، ون ڈے میں صائم ایوب کی بولنگ کی بہت ضرورت ہے۔ ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر تینوں کپتانوں نے الگ الگ پریس کانفرنسز بھی کیں۔ سری لنکن ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بہت کچھ سیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہوتی جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی۔ انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے کہا پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہوتا ہے، یہاں کھیلتے ہوئے مجھے زیادہ اعتماد محسوس ہوتا ہے۔ ہیری بروک کا کہنا تھا کہ میں نے 22 سال کی عمر میں پاکستان سپر لیگ کھیلی تھی۔ پی ایس ایل کھیلنے سے انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت مدد ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈکپ سے قبل زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔ سہ ملکی سیریز کا آغاز اتوار سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے میچ سے ہوگا۔ سیریز میں مجموعی طور سات میچز کھیلے جائیں گے جن میں تین راولپنڈی اور فائنل سمیت چار میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔ تمام میچز دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے۔