کرکٹ

سینٹرل پارک ٹی20کرکٹ لیگ میں اسلم کرکٹ کلب کی فتح


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )سینٹرل پارک ٹی20کرکٹ لیگ کے سلسلہ میں سینٹرل پارک کرکٹ کلب بمقابلہ اسلم کرکٹ کلب کے درمیان کانٹے دارمقابلہ ہو ا جس میں اسلم کرکٹ کلب کی جیت کواٹر فائنل تک ر سا ئی حا صل کر لی،سینٹرل پارک کی ٹیم نے ٹا س جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اوراپنے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بناسکی

ارسلان ارشد نے ناٹ آوٹ 34، آصف علی نے 30، رنز بنائے۔ اسلم کرکٹ کلب کی طرف سے کاشف صدیق نے 3وکٹ 20رنز پر حاصل کیں،آفتاب ازوور اور ملک سلیم بھی 2,2وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اسلم کرکٹ کلب نے 19.2اوورز میں اپنا مطلوبہ ٹارگٹ پورا کر لیا

اور اس کے صرف 4ہی کھلاڑی آوٹ ہوے۔ کاشف علی نے 41بالز پر شاندار 51رنز 3 چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے بنائے اورفرمان علی نے 47ناٹ آٹ رنز بنائے ،سینٹرل پارک ٹیم کی طرف سے فیضان نے 2وکٹ 23رنز پر حاصل کیں تقر یب کے مہمان خصوصی ٹیسٹ کرکٹر عامر نذیر تھے

انہوں نے اسلم کلب کے کاشف علی کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نواز۔امیچ آفیشلز میں احمد شہاب ،جاوید اشرف اور اظہر حسین شامل تھے۔

Related Articles


Back to top button