سکواش

ایشین اسکواش کا میلہ اسلام آباد میں سجے گا - پاکستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل کی فیورٹ

پاکستان پہلی بار ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا، 

ایونٹ 3 سے 7 نومبر تک اسلام آباد میں ہو گا

اسلام آباد;  پاکستان پہلی مرتبہ ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا جس کے مقابلے 3 سے 7 نومبر 2026 تک اسلام آباد میں منعقد ہوں گے

چیمپئن شپ میں پاکستان کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی 

جبکہ ایشیا کے مختلف ممالک کے نامور اسکواش کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے ایونٹ میں پاکستان کی مینز ٹیم ٹاپ سیڈ کی حیثیت سے شرکت کرے گی 

جس سے قومی ٹیم کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوگا پاکستانی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں ہوم گراؤنڈ اور شائقین کی بھرپور حمایت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں 

اسلام آباد میں ایشیا کی صف اول کی اسکواش ٹیموں کی آمد سے قومی سطح پر اسکواش سرگرمیوں کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے

Related Articles


Back to top button