ہانگ کانگ سکسز 2026 - افغانستان نے تاریخ رقم کر دی
ہانگ کانگ سکسز 2026، افغانستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل جیت لیا
ہانگ کانگ (یکم نومبر 2026) - افغانستان نے ہانگ کانگ سکسز 2026 کا ٹائٹل پہلی بار جیت لیا، فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست۔مونگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے
فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 115/4 بنائے۔ میکس برائنٹ نے 14 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔
جواب میں افغانستان نے 116 رنز کا ہدف صرف 5.1 اوورز میں 119/2 بنا کر حاصل کر لیا، 5 گیندیں باقی تھیں۔
ہیرو عمران میر: وکٹ کیپر بلے باز عمران میر نے ناقابل شکست 53 رنز صرف 14 گیندوں پر بنائے، جس میں 7 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ انہیں مین آف دی فائنل قرار دیا گیا۔
فرحان اللہ صافی نے 7 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 27 رنز بنائے۔ کپتان گلبدین نائب نے 6 گیندوں پر 17 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
اس جیت کے ساتھ افغانستان 8 واں ملک بن گیا جس نے ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل جیتا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان، انگلینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا، بھارت، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز یہ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔
دوسری طرف پلیٹ فائنل میں پاکستان نے عمان کو 18 رنز سے ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔ پاکستان کے عباس آفریدی 216 رنز کے ساتھ پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔