ڈائمنڈ پینٹس کا شاندار کھیل - فائنل میں ایف جی/دین/شیخو کو 10-8 سے شکست، راجہ جلال ارسلان کے 6 گول
لاہور گیریژن پولو گراؤنڈز - ڈائمنڈ پینٹس/امپریل نے 14 واں میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ جیت لیا
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹر) لاہور گیریژن پولو گراؤنڈز کے زیراہتمام 14 واں میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ 2026 سپانسرڈ بائی جے ایس بینک ٹورنامنٹ ڈائمنڈ پینٹس /امپریل نے جیت لیا۔
فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ایف جی /دین/شیخو کی ٹیم کو 10-8 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹریس سٹیڈیم میں منعقدہ فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی راشد لطیف یونیورسٹی کے چیئرمین ڈاکٹر راشد لطیف، بریگیڈیئر مختیار، مرحوم جنرل سعید الزماں کے بیٹے بریگیڈیئر بدر الزماں، کلب سیکرٹری میجر بابر محبوب اعوان، پولو کھلاڑیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ڈائمنڈ پینٹس /امپریل نے ایف جی /دین/شیخو کی ٹیم کو 10-8 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان پولو ایسوسی ایشن کے کلینڈر ایونٹ میں جیتنے والی ٹیم کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے چھ، بلال حئی اور ابراہیم نوید شیخ نے دو دو گول سکور کیے۔
ہارنے والی ٹیم کی طرف سے حمزہ مواز خان نے پانچ اور عباس مختار نے تین گول سکور کیے۔ جیتنے والی ٹیم کے کپتان میر شعیب احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا اور محنت کا نتیجہ ہم ٹورنامنٹ جیتے۔
انہوں نے راجہ جلال ارسلان، بلال حئی کے کھیل کی تعریف کی جنہوں نے مسلسل دو ہفتے فائنل کھیلا۔ اختتام میں میجر بابر محبوب اعوان کلب سیکرٹری نے بریگیڈیئر بدر الزماں اور ان کی فیملی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔