ٹٰینس

دسویں شہریار ملک میموریل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2026 کا لاہور میں شاندار آغاز

دسویں شہریار ملک میموریل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2026 کا لاہور میں شاندار آغاز

لاہور: دسویں شہریار ملک میموریل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2026 کا اتوار کے روز نشتر پارک اسپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس اکیڈمی، لاہور میں باضابطہ آغاز ہو گیا۔

یہ چیمپئن شپ خصوصی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ پاکستان میں ٹینس کے فروغ اور ترقی کے لیے مرحوم شہریار ملک کی گراں قدر خدمات اور کاوشوں کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے۔ 

چیمپئن شپ کی باقاعدہ افتتاح تقریب 3 نومبر 2026 کو دوپہر 3:00 بجے نشتر پارک اسپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس اکیڈمی، لاہور میں منعقد ہوگی۔

 حکومت پنجاب کے سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈاکٹر آصف طفیل اور ممبر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب فضل الرحمان اس تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے اور چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔

افتتاحی روز مینز سنگلز کے کوالیفائنگ راؤنڈز کھیلے گئے۔ مینز سنگلز کے پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسد اللہ نے عبدالواجد کو 6-2، عبداللہ ذیشان نے نعمان کو 6-4، رائن نور ملک نے احسن رزاق کو 6-2، 

علیان علی نے عبداللہ انجم کو 6-2، محمد جنید نے محمد عاقب عمر کو 6-2، عالی حسنین نے ارسام سلیم کو 6-0، خرم امتیاز نے احمد خان کو 6-1، محمد محسن حسن نے محمد ابراہیم کو 6-0، عمر بابر نے ڈاکٹر ادریس لغاری کو 6-2 اور احمد رضا نے عثمان کو 6-0 سے شکست دی۔

مینز سنگلز کے دوسرے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسد اللہ نے عبداللہ ذیشان کو 6-1، ابراہیم احمد نے رائن نور ملک کو 6-1، محمد ولید نے مرزا تیمور کو 6-0، محمد جنید نے کاشف انصاری کو 6-1،

 حیدر احمد نے عالی حسین کو 6-4، خرم امتیاز نے فرقان عابد کو 6-0، شمو نے جٹ کو (شمون جٹ نے ارسلان عابد کو) 6-0، عمر بابر نے محسن حسن کو 6-3، محمد شوال عظیم نے عطا ربی کو 7-5، اسماعیل احمد نے حیدر فرید کو 6-0، مبین اکرم نے فیضان حیدر کو 6-4 اور کامران خان نے حسن کامران کو 6-4 سے ہرایا۔

مینز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں عمر بابر نے شاہمون جٹ کو 6-0، احمد رضا نے اسماعیل احمد کو 6-0، کامران خان نے مبین اکرم کو 6-3، اسد اللہ نے ابراہیم احمد کو 6-0، محمد ولید نے علیان علی کو 6-3 اور خرم امتیاز نے ابوبکر کو 6-3 سے شکست دی۔

Related Articles


Back to top button