کرکٹ

عجمان میں اپ سیٹ، نیدرلینڈز ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

نیدرلینڈز ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان کو ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پہلی شکست

عجمان (سپورٹس لنک) — عجمان میں جاری آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 2026 کے گروپ بی کے اہم میچ میں نیدرلینڈز ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ اتوار 15 نومبر کو سیون ڈسٹرکٹس گراؤنڈ عجمان میں کھیلا گیا۔

 نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ 

کپتان منیبہ علی نے 26 گیندوں پر 22 رنز بنائے، گل فیروزہ 21 گیندوں پر 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں، صدف شمس نے 17، ایمن فاطمہ اور طوبیٰ حسن نے 14، 14 رنز بنائے۔ 

شوال ذوالفقار 10، وحیدہ اختر 10 ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ پچھلے میچ کی ہیرو عائشہ ظفر صرف 2 رنز بنا سکیں۔

 نیدرلینڈز کی جانب سے فریڈریک اوورڈائک نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 جواب میں نیدرلینڈز نے 127 رنز کا ہدف 14.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

 بابیٹ ڈی لیڈے نے 23 گیندوں پر 39 رنز، ہیدر سیگرز نے 27 گیندوں پر 39 رنز بنائے اور دونوں نے جارحانہ بیٹنگ کی۔ سٹیر کالیس 33 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

 ہیدر سیگرز کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 

یہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمنز کی پہلی شکست ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے اور دفاعی چیمپئن تھائی لینڈ کو 24 رنز سے شکست دی تھی۔ اس شکست کے بعد پاکستان کے 3 میچز میں 2 فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس ہیں۔

Related Articles


Back to top button