کرکٹ

قومی انڈر 19 چیمپئن شپ: لاہور ریجن بلوز کا فائنل میں دھواں دھار انٹری، پشاور وائٹس کو شکست

لاہور ریجن بلوز کا فائنل میں دھواں دھار انٹری، پشاور وائٹس کو شکست

پشاور ریجن وائٹس کو پہلی اننگز میں برتری کی بنیاد پر شکست، 

داود توقیر رانا اور حماد آصف کی شاندار سنچریاں

لاہور (رپورٹ: عابد حسین) قومی انڈر 19 چیمپئن شپ میں لاہور ریجن بلوز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور ریجن وائٹس کو سیمی فائنل میں پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

سیمی فائنل معرکہ میں لاہور بلوز نے پہلی اننگز میں 296 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں 301 رنز اسکور کر کے حریف ٹیم کے لیے مضبوط ہدف سیٹ کیا۔ پشاور ریجن وائٹس پہلی اننگز میں 262 رنز پر ڈھیر ہو گئی

 جبکہ دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں پر 92 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح لاہور بلوز نے پہلی اننگز میں حاصل کردہ 34 رنز کی برتری کی بنیاد پر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

لاہور بلوز کی جیت میں داود توقیر رانا اور حماد آصف نے کلیدی کردار ادا کیا۔ دونوں نوجوان بیٹرز نے ذمہ دارانہ اور معیاری بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچریاں اسکور کیں اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی۔

باؤلنگ میں ابتسام اظہر نے میچ میں مجموعی طور پر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ باسط علی نے 3 اور رانا نوفل نے 2 وکٹیں لے کر عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

شاندار کارکردگی پر داود توقیر رانا اور حماد آصف کو مشترکہ طور پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 اس موقع پر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد نے دونوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی کیش پرائز بھی دیا۔

لاہور ریجن بلوز کی فائنل تک رسائی نوجوان ٹیلنٹ کی محنت اور لاہور ریجن میں جاری معیاری کرکٹ سرگرمیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Related Articles


Back to top button