فٹ بال

انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان کا 23 رکنی دستہ فائنل

اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائرز کے لیے پاکستان کے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان

اسلام آباد، پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ 2027 کے کوالیفائرز کے لیے 23 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

کوالیفائر راؤنڈ 8 سے 20 نومبر تک لاؤس میں کھیلا جائے گا۔

قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی حال ہی میں منعقدہ پی ایف ایف نیشنل انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بہترین ٹیلنٹ میں سے منتخب کیے گئے ہیں۔ 

ملک بھر سے نوجوان فٹبالرز نے اس چیمپئن شپ میں حصہ لے کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

پی ایف ایف کے مطابق یہ چیمپئن شپ نوجوان کھلاڑیوں کو میرٹ کی بنیاد پر قومی ٹیم تک رسائی کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوئی ہے 

اور یہ انتخاب فیڈریشن کے اس عزم کا عکاس ہے کہ نوجوان فٹبالرز کو ترقی دے کر انہیں بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کا موقع فراہم کیا جائے۔

ہیڈ کوچ محمد حبیب کی زیر نگرانی گرین شرٹس گروپ ڈی میں ایران، اردن، میزبان لاؤس اور سری لنکا کے خلاف مدمقابل ہوں گی۔

23 رکنی اسکواڈ:

گول کیپرز: سمر رضا، ولی اللہ، احسن اللہ
ڈیفنڈرز: ندیم حسین، حمزہ خان، محمد حماد، سید منظر شاہ، مبشر شاہ، محمد اویس، حسنین علی، محسن امین
مڈفیلڈرز: عبدالصمد، ارسلان فریدی، محمد خلیل اللہ، محمد عماد سرور، محمد انیس، باری داد، عیسیٰ خان
فارورڈز: محمد رفیع، محمد موسیٰ، محمد شہزاد، حضرت عباس، حارث خان

نوجوان شاہین اب ڈومیسٹک سطح کی فارم کو براعظمی سطح پر دہرانے اور ایشین کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles


Back to top button