ویٹ لفٹنگ

بلوچستان کے ویٹ لفٹرز نے دنیا میں نام روشن کیا، حکومتی سرپرستی سے محروم

بلوچستان کے ویٹ لفٹرز نے دنیا میں نام روشن کیا، حکومتی سرپرستی سے محروم

حاجی قادر بخش بنگلزئی کا شکوہ: فاتح کھلاڑیوں کا کوئٹہ پہنچنے پر بھی استقبال نہ ہوا

مستونگ: عالمی اور ایشیائی سطح پر پاکستان اور بلوچستان کا نام روشن کرنے والے ویٹ لفٹرز حکومتی سرپرستی اور مالی معاونت سے محروم - حاجی قادر بخش بنگلزئی

ڈسٹرکٹ مستونگ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی قادر بخش بنگلزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ انتہائی افسوس ناک امر ہے 

کہ ایشیائی اور عالمی سطح پر پاکستان اور بلوچستان کا نام روشن کرنے والے ویٹ لفٹرز کی حکومت بلوچستان اور محکمہ کھیل کی جانب سے کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی۔

بلوچستان کے غریب اور باصلاحیت کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملک و قوم کے لیے بڑے اعزازات حاصل کیے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ نہ وزیر کھیل، نہ سیکرٹری سپورٹس اور نہ ہی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کی جانب سے ان کی کوئی حوصلہ افزائی کی گئی۔

27 اکتوبر 2026 کو بلوچستان کے یہ فاتح کھلاڑی ٹیم ٹرافی، 2 گولڈ، 2 سلور اور 6 برونز میڈلز کے ساتھ کوئٹہ پہنچے۔

ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر کھیل مینا مجید بلوچ اور سیکرٹری سپورٹس درا بلوچ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان قومی ہیروز کی داد رسی کریں۔

تاریخی اعزاز: پاکستان کی ویٹ لفٹنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے عالمی اور ایشیائی مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کی ہے۔ یہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی کہ وہ ان کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کرتی اور ان کی مالی معاونت کرتی۔

ہم تمام پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے دوستوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان کھلاڑیوں کا بازو بنیں اور ان کی آواز وزیر اعلیٰ بلوچستان تک پہنچائیں۔

Related Articles


Back to top button