بیس بال

نیشنل بیس بال چیمپئن شپ: ایچ ای سی اور جی ایف ڈسکو نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

 نیشنل بیس بال چیمپئن شپ: ایچ ای سی اور جی ایف ڈسکو فاتح

ملتان: پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام قلعہ قاسم باغ ملتان میں جاری ستائیسویں سید خاور شاہ نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کے پانچویں روز کھیلے گئے 

میچز میں جی ایف ڈسکو نے پولیس کو 7-0 جبکہ ایچ ای سی نے بلوچستان کو 12-0 رنز سے شکست دے کر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی

اس موقع پر مہمان خصوصی حیدر عثمان اٹھنگل ڈائریکٹر ایچ آر ایم میپکو و سیکرٹری سپورٹس میپکو تھے

 ان کے ہمراہ میڈم رضیہ سلطانہ سپورٹس آفیسر میپکو ملتان آرگنائزنگ سیکرٹری محمد جمیل کامران سیکرٹری فیڈریشن طاہر محمودمیجر سرفراز اور ظفر شیروانی بھی موجود تھے 

جبکہ ٹیکنیکل اسٹاف میں ظفر حسین وڑائچ ساجد رشید زوہیب ملک طارق پاشا زبیر وٹو اور پرویز شیخ سمیت دیگر آفیشلز شامل تھے

حیدر عثمان اٹھنگل نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ بیس بال پاکستان میں کھیلا جانے والا ایک مقبول کھیل ہے ملتان شہر میں نیشنل چیمپئن شپ کا انعقاد ہم سب کے لیے باعث فخر ہے۔ 

نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر بیس بال نے کئی ایسے کھلاڑی پیدا کیے ہیں جنہوں نے اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے ہم منتظمین کو ملتان میں 

اس شاندار چیمپئن شپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ملتان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں امید ہے کہ یہ ٹورنامنٹ خوشگوار ماحول میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگا 

اور تمام کھلاڑی یہاں سے اچھی اور خوشگوار یادیں لے کر جائیں گے

دریں اثنا، کھیلے گئے میچز میں جی ایف ڈسکو نے پولیس کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 رنز اسکور کیے

جی ایف ڈسکو کی جانب سے عبداللہ نے 2 جبکہ اعتشام، وسیم منان وسیم خان اور عامر علی نے ایک ایک رن بنایاجواب میں پولیس کی ٹیم کوئی رن اسکور نہ کر سکی

دوسرے میچ میں ایچ ای سی نے بلوچستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 12-0 رنز سے شکست دی ایچ ای سی کی جانب سے اکرام نے 3فضل اور ریحان نے 2 2 جبکہ ماز، رزاق،

 وقاص اور سلمان علی نے ایک، ایک رن اسکور کیا جواب میں بلوچستان کی ٹیم کوئی رن بنانے میں کامیاب نہ ہو سکی

ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آج نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے

Related Articles


Back to top button