باکسنگ
وومن ٹیلنٹ اینڈ سمر باکسنگ کیمپ ورکشاپ کا شاندار انعقاد ; سیکرٹری عبدالرزاق بلوچ
وومن ٹیلنٹ اینڈ سمر باکسنگ کیمپ ورکشاپ کا شاندار انعقاد ; سیکرٹری عبدالرزاق بلوچ
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے "وومن ٹیلنٹ ان سمر باکسنگ" کیمپ میں شریک خواتین باکسرز کے لیے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد لیاری کے مہرگھر میں کیا گیا۔ ورکشاپ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کالج کی لیکچرار اسیلہ عبداللہ، اولمپئن باکسر عبدالرشید قمبرانی، انٹرنیشنل باکسر محمد رستم بلوچ، سینئر ٹرینر بابا رحیم، کیمپ انچارج سمیہ رفیق، اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر عابد بروہی نے شرکت کی . اور شرکاء سے خطاب کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر اصغر بلوچ تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دور میں خواتین ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں، چاہے وہ کھیل ہو، طب ہو، تجارت یا فنون لطیفہ۔ ہمیں خواتین کو بھرپور مواقع دینے ہوں گے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔ انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو کھیلوں کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط اور بڑوں کے احترام کا سبق دیا. اور ورکشاپ میں شریک تمام باکسرز کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ آخر میں باکسرز میں تربیتی سامان بھی تقسیم کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض عبدالرزاق بلوچ (سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن) نے انجام دیے۔ انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے "آپ کی آمد نے بچوں کے حوصلے بلند کیے اور ہمارے کیمپ کی کامیابی کو چار چاند لگا دیے۔