دیگر سپورٹس
پاکستانی ٹیم ورلڈ کانگریس واکنگ فٹبال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے بالی پہنچ گئی
بالی ایئرپورٹ پر پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال
پاکستان ٹیم کی ورلڈ کانگریس واکنگ فٹبال چیمپیئن شپ 2025 میں شرکت
انڈونیشیا ، بالی ؛ پاکستان واکنگ فٹبال ٹیم ورلڈ کانگریس واکنگ فٹبال چیمپیئن شپ 2025 میں شرکت کے لیے انڈونیشیا کے شہر بالی پہنچ گئی ہے تین روزہ ایونٹ جس میں دنیا کے مختلف ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت محمد اخترکر رہے ہیں، جو بطور منیجر و کپتان اسکواڈ کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ کوچ محمد رفیق بھی موجود ہیں۔ بالی ایئرپورٹ پر پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں کھلاڑیوں نے ایونٹ میں بہترین کھیل پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں محمد اشرف، توقیر احمد، سرور حسین، ولی اللہ اور عباد سرور شامل ہیں، جو چیمپیئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ ورلڈ کانگریس واکنگ فٹبال چیمپیئن شپ دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونے والی اسپورٹس سرگرمی ہے، اور اس میں پاکستان کی شمولیت کو ملکی فٹبال کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے روانگی سے قبل کہا تھا کہ وہ بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے پاکستان کا نام فخر سے بلند کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔