کرکٹ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے راولپنڈی میں،قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ


راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل 4فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔راولپنڈی کی وکٹ باؤلنگ کے لیے سازگار تصور کی جاتی ہے اور گزشتہ پانچ سالوں میں یہ وکٹ باؤلرز کے لیے جنت کی حیثیت رکھتی تھی۔گزشتہ پانچ سال کے دوران فرسٹ کلاس کرکٹ میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ پر 21.40 کی اوسط سے فاسٹ باؤلرز نے 498 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسپنرز 34.18 کی اوسط سے صرف 72 وکٹیں لے سکے۔

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی اور اس فتح میں اسپنرز نے مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی 20 میں سے 14 وکٹیں حاصل کیں۔تاہم پاکستان ٹیم مینجمنٹ راولپنڈی میں فاسٹ باؤلرز کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے پہلے ٹیسٹ میچ میں اسپنرز کی عمدہ کارکردگی کے باوجود اسپنرز کو ڈراپ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

https://youtu.be/c4yw6eWKeCE

اپنے ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ راولپنڈی میں وکٹ اور موسم کراچی سے مختلف ہے لیکن ہم ٹیم کے حوالے سے فیصلہ میچ کے قریب آ کر کریں گے، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ہم ٹیم میں تبدیلیوں کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles


Back to top button