Games

پاکستان جوڈو فیڈریشن نے ملک گیر ٹیلنٹ مہم اور آل پاکستان چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا

پاکستان جوڈو فیڈریشن نے ملک گیر ٹیلنٹ مہم اور آل پاکستان چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا

آل پاکستان چیمپئن شپ 16تا 20 دسمبر لاہور میں ہو گی جبکہ ڈسٹرکٹ سطح پر ٹرائلز 3 سے 9 نومبر تک ہوں گے

لاہور( رپورٹ۔محمد اقبال ہارپر، پریس نیٹ ورک آف پاکستان،پی این پی) آل پاکستان جوڈو چیمپئن شپ 16 دسمبر سے لاہور میں شروع ہو گی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹیلنٹ ہنٹ مہم کے ذریعے ‎ ڈویژنل،صوبائی ٹیموں میں منتخب ہونے والے کھلاڑی حصہ لیں گے

 پاکستان جوڈو فیڈریشن کے چیئرمین کرنل( ر) جنیدعالم نے پریس بریفنگ میں تفصیلات بتاتے ہوۓ کہا کہ چیمپئن شپ کا اختتام 20 دسمبر کو ہو گا،اس سے قبل پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہم بہت بڑی ٹیلنٹ ہنٹ مہم شروع کرنے جا رہے ہیں۔ 

جو چار مراحل پر مشتمل ہو گی۔ جس کا مقصد پاکستان بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب اور بھرپور تربیت کے زریعے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے تا کہ وہ آگے چل کر دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔

کرنل جنید عالم نےٹیلنٹ ہنٹ مہم کے حوالے سے بتایا کہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل 3 نومبر سے 9 نومبر تک ہو گا۔ابتدائی مرحلہ میں ڈسٹرکٹ کی سطح کے ٹرائلز ہوں گے جو13 نومبر سے 2 دسمبر تک متعلقہ ڈسٹرکٹس میں ہوں گے۔

 دوسرے مرحلہ میں منتخب کھلاڑیوں کے ڈویژنل سطح کے مقابلے ہوں گے وہاں سے کھلاڑی صوبائی سطح کیلۓ کوالیفائی کریں گے تیسرے مرحلہ میں صوبائی سطح کے مقابلے ہوں گے جو 6 سے 10 دسمبر تک شیڈول ہیں۔

تمام کھلاڑیوں کا انتخاب باقاعدہ ٹرائلز کے زریعے عمل میں لایا جاۓ گا اور پھر ان کھلاڑیوں کی باقاعدہ کیٹیگری بنائی جاۓ گی جس میں انتہائی باصلاحت کھلاڑی،ابتدائی سطح کے کھلاڑی شامل ہوں جن کا باقاعدہ فیڈریشن میں ریکارڈ رکھا جاۓ گا۔

انتہائی باصلاحیت کھلاڑی ڈسٹرکٹ پھر ڈویژنل اس کے بعد اپنی اپنی صوبائی ٹیموں میں منتخب ہو کر ٹیلنٹ ہنٹ مہم کے چوتھے اور آخری مرحلہ میں آل پاکستان جوڈو چیمپئن شپ میں حصہ لیں۔

ابتدائی سطح کے کھلاڑیوں کی مستقبل کیلۓ بھرہور تربیت کی جاۓ گی تا کہ ہمارے پاس جوڈو کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہ ہوں۔

کرنل جنید عالم نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر 16 سے 20 سال کے کھلاڑیوں کے مقابلے ہوں گے جبکہ 10 سے 15 سال اور 21 سے 23 سال کے کھلاڑیوں کے مقابلوں کے انعقاد کا اعلان آل پاکستان چیمپئن شپ کے بعد کسی مناسب وقت پر کیا جاۓ گا تا کہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو شرکت کا موقع مل سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سطح پر سلیکشن کا شیڈول آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جاۓ گا۔رجسٹریشن میں دلچسپی اور کھلاڑیوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر کھلاڑیوں کی عمر کے گروپس اور وزن کی کیٹیگری میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے

Related Articles


Back to top button