فٹ بال

میسی اور رونالڈو فیفا ورلڈ الیون 2026 کیلئے نامزد، 26 کھلاڑیوں کی فہرست جاری

 میسی اور رونالڈو فیفا ورلڈ الیون 2026 کیلئے نامزد، 26 کھلاڑیوں کی فہرست جاری

انٹرنیشنل فیڈریشن آف پروفیشنل فٹبالرز (FIFPRO) نے سال 2026 کی مردوں کی ورلڈ الیون کے لیے 26 کھلاڑیوں کی شارٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔

فہرست میں فٹبال کے دو عظیم کھلاڑی لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو دونوں شامل ہیں۔ ووٹنگ 73 ممالک کے 19 ہزار 806 پروفیشنل فٹبالرز نے کی۔

کھلاڑیوں کی کارکردگی کو 4 اگست 2025 سے 19 جولائی 2026 تک جانچا گیا، جس میں کم از کم 30 میچز کھیلنا لازمی تھا۔حتمی 11 رکنی ورلڈ الیون کا اعلان 9 نومبر 2026 کو کیا جائے گا۔

رونالڈو کی نامزدگی خاص طور پر اہم ہے کیونکہ وہ 2022 کے بعد سے بیلون ڈی اور کی فہرست سے باہر ہیں، لیکن ساتھی کھلاڑیوں نے اب بھی انہیں بہترین میں شمار کیا ہے۔

26 رکنی فہرست:

گول کیپرز: تھیبو کورتوا، ایمیلیانو مارٹینز، ڈیوڈ رایا

ڈیفنڈرز: پاؤ کوبارسی، مارک کوکوریلا، ورجل وان ڈائک، گبریل، اشرف حکیمی، نونو مینڈس، ولیم صالیبا، ڈیوٹ اوپامیکانو

مڈ فیلڈرز: جوڈ بیلنگھم، برونو فرنینڈس، اینزو فرنینڈس، پیڈری، ڈیکلن رائس، روڈری، وٹینہا

فارورڈز: ایرلنگ ہالینڈ، ہیری کین، خویچا کواراتسخیلیا، کیلیان ایمباپے، لیونل میسی، مائیکل اولیس، کرسٹیانو رونالڈو، لامین یامال

Related Articles


Back to top button