سکواش

پاکستان مینز اسکواش ٹیم ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

پاکستان مینز اسکواش ٹیم ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

اسلام آباد: پاکستان کی مینز اسکواش ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

مشرف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 2-1 سے شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق: نور زمان نے پہلا میچ ہارنے کے بعد کم بیک کیا، محمد اشعب عرفان نے اپنا میچ سیدھے سیٹس میں جیتا، جبکہ ناصر اقبال نے فیصلہ کن میچ جیت کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا۔

پاکستان اس چیمپئن شپ میں ٹاپ سیڈ ہے اور میزبان بھی ہے۔ فائنل کل 7 نومبر کو سہ پہر 3 بجے آل گلاس کورٹ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے ایشین اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا کی ٹیم سے ہوگا۔

پاکستان اب تک 15 بار ایشین چیمپئن بن چکا ہے اور اس بار ہوم گراؤنڈ پر 16 واں ٹائٹل جیتنے کے لیے فیورٹ ہے۔

Related Articles


Back to top button