کرکٹ

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے وارم میچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی، بارش کی وجہ سے میچ کو 19 اوورز تک محدود کیا گیا تھا انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جو مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی، پاکستان کی جانب سے شان مسعود 39، محمد وسیم چھبیس جبکہ افتخار احمد بائیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس، سام کورن، کرس جارڈن اور لیام لیوئنگسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، https://twitter.com/i/status/1581962406137597952 جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14.4 اوورز میں چار وکٹوں پر حاصل کرتے ہوئے میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 24 گیندوں پر 45 رنز ناٹ آئوٹ بنائے ، بین سٹوکس 36 جبکہ سام کورن 33 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، ان کی اننگز میں تین چھکے اور دو چوکے شامل تھے https://twitter.com/i/status/1581944712159600640 پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے دو جبکہ نسیم شاہ اور شاداب خان ایک ایک وکٹ حاصل کی، طویل عرصے کے بعد ٹیم کا حصہ بننے والے شاہین شاہ آفریدی نے دو ہی اوورز کرائے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

Related Articles


Back to top button