کرکٹ

پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل، سموگ کے باعث فیصلہ

پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل، سموگ کے باعث فیصلہ

لاہور، 9 نومبر 2026: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیصلہ لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی صورتحال اور موسم کی خرابی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اصل شیڈول کے مطابق دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانا تھا، جو اب راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسی تاریخوں یعنی 17 سے 21 نومبر تک ہی کھیلا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کی صحت اور بہترین کرکٹ ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیمیں 15 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی صرف میچ کا وینیو لاہور سے راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے

Related Articles


Back to top button