ڈھاکہ میں بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، ہائی کمشنر کی حوصلہ افزائی
پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکہ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ کا انعقاد
قومی ٹیم باصلاحیت ہے امید ہے ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتے گی، سفیر عمران حیدر
کھلاڑیوں نے بڑی محنت کی ہے فاتح بن کر لوٹیں گے، سید سلطان شاہ
ڈھاکہ، بنگلہ دیش ( سپورٹس لنک رپورٹر ) پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ۔ ہائی کمشنر عمران حیدر نے پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا ۔ ہائی کمشنر عمران حیدر کا کہنا تھا کہ قومی بلائنڈ ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔
پاکستانی نوجوان ہر کھیل میں باصلاحیت ہیں، ہائی کمشنر عمران حیدر نے مزید کہاکہ پاکستان بنگلہ دیش کے تعلقات روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں،۔
ہائی کمشنر نے بتایا کہ دو سو سے زائد بنگلہ دیشی طالب علموں کو پاکستان کے تعلیمی اداروں میں اسکالر شپ دی ہیں۔ کھیل ، صحت، تعلیم، تجارت سمیت ہر شعبے میں رابطے بڑھ رہے ہیں، بنگلہ دیشی عوام پاکستان کی سیر کے خواہشمند ہیں، ویزا کے اجرا میں تاخیر ختم ہوگئی یے،
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہاکہ بلائنڈ ٹیم کی حوصلہ افزائی پر ہائی کمشنر کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پر امید ہے ہیں کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ جیتے گی۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ نے ہائی کمشنر کو آٹو گراف والا بیٹ بھی پیش کیا ۔