کرکٹ

کرکٹ مر چکی ہے! شعیب اختر پھٹ پڑے، سسٹم کو ذمہ دار قرار دے دیا

پاکستان میں 20 سال سے کرکٹ زوال کا شکار ہے، شعیب اختر پھٹ پڑے

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ کے نظام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ گزشتہ 20 سال سے زوال کا شکار ہے۔

شعیب اختر نے آج ایک پوڈکاسٹ "The Scoop" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "The game is dying. It's been dying for the last 20 years" یعنی کرکٹ مر رہی ہے اور یہ پچھلے 20 سال سے ہو رہا ہے۔

سابق اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے دو نئی گیندوں کا قانون اور بیٹسمینوں کے حق میں ایسے قوانین بنا دیے ہیں جنہوں نے فاسٹ بولرز کا کردار ختم کر دیا ہے۔ کرکٹ اب بولرز کا کھیل نہیں رہا، صرف بلے بازوں کا کھیل بن گیا ہے۔

سسٹم مجرم ہے:
شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کی مسلسل شکستوں کا اصل مجرم سسٹم ہے۔ گزشتہ 15 سے 20 سال میں نااہل لوگوں کو بڑی کرسیوں پر بٹھایا گیا، 

ڈومیسٹک کرکٹ کو تباہ کیا گیا اور کوئی ہیرو پیدا نہیں کیا گیا جو نوجوان نسل کو متاثر کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ہم نئے ہیروز پیدا کرنے میں ناکام رہے ہیں، ہماری فالوونگ بڑھنے کے بجائے کم ہو رہی ہے۔

پی سی بی کے لیے مشورہ:
شعیب اختر نے تجویز دی کہ ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کے لیے ایک اوور میں 4 باؤنسر کی اجازت دی جائے اور دو گیندوں والا قانون ختم کر کے دوبارہ ایک گیند سے کرکٹ کھیلی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کو صرف چند ملکوں تک محدود نہیں رکھنا چاہیے، آئی سی سی کو نئی ٹیموں کو موقع دینا چاہیے تاکہ اگلے 10 سے 15 سال میں نئی سپر پاورز سامنے آئیں۔

یاد رہے کہ شعیب اختر اس سے قبل بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کا زوال راتوں رات نہیں ہوا، یہ دو دہائیوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

Related Articles


Back to top button