کرکٹ
کامن ویلتھ گیمز، بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔برمنگھم کے ایجبسٹن میں کھیلے گئے کامن ویلتھ گیمز میں جاری ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا 61 اور جمائمہ روڈریگز نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔