Games

12 واں بیٹل ایکس پولو کپ، ڈائمنڈ پینٹس نے پیبل بریکرز کو 9-4 سے ہرا دیا

12 واں بیٹل ایکس پولو کپ، ڈائمنڈ پینٹس نے پیبل بریکرز کو 9-4 سے ہرا دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور گیریژن پولو گراؤنڈز کے زیر اہتمام 12 واں بیٹل ایکس پولو کپ 2026 سپانسرڈ بائی ریواج اینڈ کو سپانسرڈ بائی ٹی سی ایل کے تیسرے دن کے میچز کا فیصلہ ہو گیا۔

پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس / امپریل نے پیبل بریکرز کی ٹیم کو 9-4 سے شکست دے دی۔ جیتنے والی ٹیم کی جانب سے راجہ جلال ارسلان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 6 گول سکور کیے،

 ابراہیم نوید شیخ نے دو اور بلال حی نے ایک گول کیا۔ ہارنے والی ٹیم کی جانب سے عثمان حی نے دو، عبدالرحمان منوں اور احمد علی ٹوانہ نے ایک ایک گول کیا۔

دوسرا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا جس میں دین / ایف جی / شیخو کی ٹیم نے بائیکواس / کنگز مال کی ٹیم کو 9-8.5 سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے حمزہ مواز خان نے 6، فرہاد محمد شیخ نے دو اور عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔

میچز دیکھنے کے لیے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری میجر بابر محبوب اعوان (ر) اور پولو کے سابق کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Related Articles


Back to top button