ینگسٹرز نے دل جیت لیا، فیلڈنگ میں خاص فرق نظر آیا، بابر اعظم
جیت کے لیے پرفارمنس دینی پڑے گی، کنسسٹینسی ایسے نہیں آتی، بابر اعظم
راولپنڈی (سپورٹس لنک) راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر 0-1 سے سیریز جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے بابر اعظم نے کہا کہ سیریز جیت کر خوشی ہوئی ہے، نئی ٹیم کھلائی، کھلاڑیوں کی طرف سے مختلف پرفامنسز سامنےآئیں، آئندہ بھی بہتر کریں گے۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی پرفارمنس، بولرز اور ینگسٹرز کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ میں لمبی پارٹنرشپ لگانے کی کوشش تھی، د
وسری اننگز میں سری لنکا نے اچھی پارٹنرشپ لگائی، لیکن ہمارے بولرز نے کمال کر دیا۔ ایک بولر کم ہونے کے باوجود عامر جمال، رضا اللہ اور خاص طور پر محمد عباس نے گیم کو روکے رکھا اور مخالف ٹیم پر پریشر ڈالا۔
کپتان نے ینگسٹرز کی بھی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جتنے بھی ینگسٹرز آئے تھے، ان کی فیلڈنگ میں خاص فرق نظر آیا۔ جب ہم بھی نئے آئے تھے تو ہم بھی ایکسائٹڈ تھے، ان کو کانفیڈنس دینا ہمارا کام ہے اور وہ ہم دے رہے ہیں۔ ینگسٹرز کا پرفارم کرنا بہت خوشی کی بات ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم بنانے میں ٹائم لگتا ہے، سٹیبل ہونے میں بھی ٹائم لگتا ہے۔ اصل چیز یہ ہے کہ آپ پلیئر کو موقع دیں، جتنی دیر تک ٹیم کو چلائیں گے، تب جا کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل اور ٹاپ فور میں آئیں گے۔ ایک سیریز یا ایک میچ سے میں سیٹسفائی نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف کنڈیشنز میں، مختلف اوپنرز کے خلاف کھیلنا، پریشر کو ہینڈل کرنا، مشکل ٹائم میں ٹف بولنگ کے خلاف پرفارم کرنا، یہ سب چیزیں سیکھنی پڑتی ہیں۔ ہم نے بھی سیکھا ہے، یہ بھی سیکھیں گے۔
آخر میں کپتان نے کہا کہ اوپر جانے کے لیے اچھی پرفارمنس دینی پڑے گی اور میچ جیتنے پڑیں گے، کنسسٹینسی چھوٹی چیزوں سے نہیں آتی۔ ہر دن ایک جیسا نہیں ہوتا، ہر دن آپ نہیں جیتتے۔ جو اچھا کریں اس سے بھی سیکھتے ہیں، جو برا کریں اس سے بھی سیکھتے ہیں۔
سب سے ضروری چیز کانفیڈنس دینا ہے، بطور پلیئر، بطور گروپ، بطور ٹیم۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جتنے نئے لڑکے ہیں ان کو کانفیڈنس دیا جائے، اچھا انوائرمنٹ دیا جائے، اچھی بات کی جائے، تاکہ مشکل ٹائم میں وہ سنبھل سکیں۔