دیگر سپورٹس

35ویں نیشنل گیمز: مینز اینڈ ویمنز ٹیموں کے لئے کراچی ٹگ آف وارٹرائلز مکمل

35ویں نیشنل گیمز: مینز اینڈ ویمنز ٹیموں کے لئے کراچی ٹگ آف وارٹرائلز مکمل

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) 35 ویں نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والی سندھ کی مینز او رویمنز ٹگ آف وار ٹیموں کی تشکیل کے سلسلے میں کراچی کے ٹرائلز کا مرحلہ گزشتہ روز مکمل ہو گیا۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اسپورٹس کمپلیکس کے ٹگ آف وار ارینا میں منعقدہ ٹرائلز میں کراچی بھر سے 50 سے زائدکھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسراسماعیل شاہ کی موجودگی میں ٹرائلز کا مرحلہ مکمل کیا گیا، اس موقع پرسندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر گلفراز احمد خان،سیکریٹری جاوید اقبال،محمد فرحان،نصرت علی، نیشنل کھلاڑی شہزادعلی،ثنا اللہ،طارق خان،شیر عباس،شعیب خان،فہمیدہ ضمیر،کامران قریشی اور دیگر بھی موجودتھے۔ سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور محکمہ کھیل سندھ کی ہدایات کی روشنی میں 35 ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں ٹرائلز سندھ بھر میں منعقدکئے جا رہے ہیں۔ کراچی ڈویژن کے ٹرائلز بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں،انہوں نے ٹرائلز میں شرکت کرنے والے مینز اور ویمنز کھلاڑیوں اور آفیشلزکے جزبے کی تعریف کی اور ان کی بھرپور شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ میرپورخاص،سکھر،شہیدبے نظیرآباد، لاڑکانہ اورحیدرآبادڈویژن کے ٹرائلز بھی مکمل ہو چکے ہیں۔ تمام ڈویژنز کے ٹرائیلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے فائنل ٹرائلز کراچی میں منعقد ہونگے جس میں حتمی ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔

Related Articles


Back to top button