کرکٹ
نیدرلینڈز سے مقابلے کیلئے قومی سکواڈ نے تیاریاں شروع کردیں
پاکستان کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے نیدرلینڈز پہنچنے کے بعد تیاریاں کا آغاز کردیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم جو گزشتہ روز ایمسٹرڈیم پہنچی تھی جس کے بعد وہ روٹرڈیم پہنچی نے آج ہوٹل جم میں فٹنس سیشن کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں، فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی، اوپنر فخر زمان اور دیگر نے مختلف ایکسرسائز کیں جبکہ اس موقع پر ٹرینر نے بھی کھلاڑیوں کی رہنمائی کی۔

تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے، حریف ٹیم کو آسان نہیں سمجھیں گے۔