سپین میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے زیر اہتمام شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ 10 اور 11ستمبر بروز ہفتہ اور اتوار کو (لوگر ونیو ) سپین میں منعقد ہو گا۔مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ق) ایم پی اے کے اُمیدوار چوہدری اعجاز رنیاں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے ۔مسلم لیگ (ق)سپین کے سینئر رہنما اور قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن (سپین) کے صدر چوہدری اکرام قاضی آف چیچیاں ہال مقیم سپین کے مطابق اسپین کے مطابق شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں چوہدری لیاقت علی بابکا ، چوہدری اصغر قاضی آف چیچیاں ،چوہدری اسلم بجاڑ والا شامل ہیں ۔قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن (سپین) کے صدر چوہدری اکرام قاضی آف چیچیاں کا کہنا تھا کہ کھیل پاکستانی کمیونٹی کو آپس میں جوڑے رکھتے ہیں، دیار غیر میں رہ کر بھی ہم اپنے کھیلوں کی ثقافت کو اُجاگر کئے ہوئے ہیں،مستقبل میں بھی صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھیں گے ،کیونکہ جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں۔