جب ہم دوستیوں اور پسند نا پسند کے کلچر سے باہر آ جائیں گے تو اللہ بھی ہماری مدد کرے گا، شعیب ملک

ایشیا کپ کا فائنل ہارنے پر قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی شدید ردعمل دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شعیب ملک نے لکھا کہ جب ہم دوستیوں اور پسند نا پسند کے کلچر سے باہر آ جائیں گے تو اللہ بھی ہماری مدد کرے گا۔

خیال رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 23 رنز سے شکست دیکر چھٹی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تعارف: newseditor