جمی نیشم نے بورڈ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش ٹھکرا دی

نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر جمی نیشم نے بورڈ کی جانب سے دی گئی سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش ٹھکرا دی۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق جمی نیشم کو ایک دستیاب کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلے سے طے شدہ اوورسیز ڈومیسٹک لیگز کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے وہ مصروف ہیں۔آل رائونڈر جمی نیشم دوسرے نان کنٹریکٹڈ کرکٹرز کی طرح جب بھی دستیاب ہوئے سلیکشن کے لیے زیر غور لائے جائیں گے۔

 

ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈہوم کے جانے کے بعد کنٹریکٹ میں دو کھلاڑیوں کی گنجائش تھی۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے جمی نیشم کے انکار کے بعد اب بلئیر ٹکنر اور فن ایلن کو اب سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔آل رائونڈر جمی نیشم کا کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں سینٹرل کنٹریکٹ کے انکار کے فیصلے کے بعد کہا جائے گا کہ میں نے پیسے کو ترجیح دی۔سوشل میڈیا پر بیان میں آل رائونڈر جمی نیشم نے بتایا کہ جولائی میں میرا ارادہ تھا کہ میں سینٹرل کنٹریکٹ کی پیش کش قبول کر لوں تاہم جب مجھے فہرست میں شامل نہ کیا گیا تو میں نے دنیا میں دیگر لیگز سے معاہدے کر لیے۔

 

جمی نیشم کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن میں نے اپنی کمٹمنٹس پوری کرنے کے لیے کنٹریکٹ سے انکار کیا، میں نے اپنی کمٹمنٹ سے پھر کر واپس نیوزی لینڈ کرکٹ سے معاہدہ نہیں کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے لیے کھیلنا میرے لیے ہمیشہ اعزاز رہا ہے مستقبل میں بھی منتظر رہوں گا۔

تعارف: newseditor