پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ ہمارے لئے کافی فائدہ مند ہوگا، فل سالٹ

انگلش کرکٹر فل سالٹ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ ہمارے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوگا۔کراچی میں پریکٹس سیشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے آپس میں گفتگو کی ہے کہ پچ کیسی ہوگی اور بولرز کی حکمت عملی کیا ہوسکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اکیلا نہیں، کافی کھلاڑی یہاں پی ایس ایل کھیل چکے ہیں تو ہمیں کافی معلومات ہیں۔فل سالٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران یہاں کے کرائوڈ کا بھی کافی اندازہ ہوگیا تھا۔

 

ہم فل ہائوس کرائوڈ کے سامنے کھیلنے کیلئے پرامید اور پرجوش ہیں۔انگلش کرکٹر نے کہا کہ سترہ سال بعد انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کافی سپیشل موقع ہے، ہر کھلاڑی کو اس دورے کی اہمیت اور اس کی کشش کا اندازہ ہے۔ان کاکہنا تھا کہ مجھے اس دورے کیلئے ٹیم کا حصہ بننے پر فخر ہے، پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے، ورلڈ کپ سے قبل ہر کوئی اپنا بہترین کھیل پیش کرے گا۔انگلش کرکٹر فل سالٹ نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کی ہوم کنڈیشنز بھی ہیں، ہمیں یہاں جیت کیلئے بہت اچھا کھیلنا ہوگا۔

error: Content is protected !!