جیو نیوز پی سی بی کا آفیشل کنٹنٹ پارٹنر بن گیا

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انڈیپنڈنٹ میڈیا کارپوریشن (آئی ایم سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل کنٹنٹ پاٹنرشپ کے حقوق کی بڈ جیت لی ہے۔

اس شراکت داری کے تحت اب آئی ایم سی کے ٹی وی نیوزچینل، جیو نیوزکو ستمبر 2022 سے اگست 2023 تک تمام نان نیوز کنٹنٹ تک خصوصی رسائی ممکن ہوگی۔ اس میں پاکستان کے ایلیٹ کرکٹرز/کوچز/پی سی بی آفیشلزکے انٹرویوز، بی ٹی ایس فوٹیجز، ہوم انٹرنیشنل میچز میں اسٹار پرفارمرز کے ون آن ون انٹرویوز، ادارتی مقاصد کے لیے 120 سیکنڈز تک کی میچ کی جھلکیاں اور ٹریننگ سیشنز کے دوران گراؤنڈ تک رسائی شامل ہیں۔

پی سی بی کے نقطہ نظر سے، یہ پارٹنرشپ بروقت، درست اور حقائق پر مبنی معلومات کے ذریعے پاکستان کرکٹ کے فینز کوکھیل سے جوڑنے میں مدد کرے گی۔ یہ شراکت داری موجودہ اور مستقبل کے ستاروں کی پروفائل بڑھانے کے ساتھ ساتھ بحیثیت برانڈ پاکستان کرکٹ کی حفاظت، فروغ اور اضافہ کا سبب بنے گی۔

اس پارٹنرشپ کے ذریعے دونوں فریقین کو گراس روٹ/پاتھ ویز کرکٹ، ویمنز کرکٹ، ڈومیسٹک ایونٹس اور پی سی بی کے دیگر اقدامات جیسا کہ پاکستان کرکٹ فاؤنڈیشن اور پاتھ ویز پروگرامز کی پذیرائی میں معاونت ملے گی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ:

"کرکٹ ہماری قوم کو متحد کرتی ہے اور شاید یہ وہ واحد قومی برانڈ ہے جس کی دنیا بھر میں پہچان، احترام، فالوئنگ اور تعریف کی جاتی ہے۔ اسی طرح، یہ پی سی بی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے تشخص، پروفائل اور ساکھ کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ اسے مزید فروغ اور مضبوط بنائے تاکہ پاکستان کرکٹ کی ترقی جاری رہے۔

"اس پس منظر میں، ہمیں خوشی ہے کہ جیو نیوز ہمارا آفیشل کنٹینٹ پارٹنر بنا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے، پی سی بی کرکٹ فینز کو تمام پیش رفت سے باخبر رکھتے ہوئے انہیں کھیل کےمزید قریب لائے گا۔ پی سی بی کی پہلے ہی ڈیجیٹل میڈیا پر مضبوط اور طاقتور فالوئنگ ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ جیو نیوز کے ساتھ اس شراکت کے بعد، پی سی بی اپنے پیغامات کونئے فینز تک بڑھانے، درست/حقائق پر مبنی معلومات فراہم کرنے اور اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہوگا۔

"پی سی بی جیو نیوز کو اپنا پہلا آفیشل کنٹینٹ پارٹنر بننے پر مبارکباد دیتا ہے اور اس کا مقصد کرکٹ اور اس کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے بہترین مفاد میں اس کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔”

جیو نیوز:

پاکستان میں کھیلوں کی کوریج اور کھیلوں کی ثقافت کے علمبردار کے طور پر، جیو نیوز پی سی بی کے آفیشل کنٹینٹ پارٹنر کے طور پر اس شراکت داری پر بہت پرجوش ہے۔ اس شراکت داری کا مطلب ہے کہ جیو نیوز پاکستان کرکٹ کے شائقین اور فینز کے لیے مستند خبروں/تجزیہ کے لیے ایک ون اسٹاپ شاپ بن گیا ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ یہ شراکت داری ہمیں فینز اور پاکستانی کرکٹرز کے درمیان فاصلوں کو مزید کم کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

error: Content is protected !!