فاؤنڈیشن سکول یوتھ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

فاؤنڈیشن سکول چارسدہ یوتھ سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جس میں بارہ پبلک سکولز کی ٹیموں نے حصہ لیا، رسہ کشی فائنل میں شاہین پبلک سکول نے آئی سی ایم ایس کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، اس موقع پر مہمان خصوصی پرنسپل دی فاؤنڈیشن پبلک سکول عرش بریں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان، میڈم شکیلہ، حنیفہ، ماہ نور، لبنا، لائبہ، سائرہ، عروشہ، امنا، خشبو اور فزیکل انسٹکٹربلال احمد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ دی فاؤنڈیشن سکول یوتھ فیسٹول میں آٹھ گیمز منعقد کئے جارہے ہیں جس میں بارہ مختلف پبلک سکول کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

 

جس میں رسہ کشی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے رسہ کشی مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں آئی سی ایم ایس پبلک سکول نے گلیکسی پبلک سکول کو دو ایک سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں شاہین پبلک سکول نے دار ارقم پبلک سکول کو تین صفر سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ فائنل میں آئی سی ایم ایس کو شاہین پبلک سکول نے تین صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے فیسٹیول ایک ہفتے تک جاری رہیگا۔

تعارف: newseditor