وزیر اعظم یوتھ ہاکی ٹیلنٹ پروگرام ایبٹ آباد میں خواتین ٹرائلز کاآغاز

وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں ایبٹ آباد کنج گراؤنڈ پر گرلز ہاکی ٹرائلز شروع ہوگئے‘ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سابق ممبر صوبائی اسمبلی و خیبرپختونخوا خواتین یوتھ ونگ کی صدر آمنہ سردار مہمان خصوصی تھی ان کے ہمراہ ہزارہ ویمن یوتھ ونگ کی جنرل سیکرٹری رضوانہ سیگل، خیبرپختونخوا یوتھ کے کوارڈینیٹر انجنیئر عارف روان ویمنز ٹرائلز کی کوآرڈی نیٹر شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ماریہ ثمین، سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ، ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم ڈاکٹر نورزادہ،سلیکشن کمیٹی ممبران انٹر نیشنل کھلاڑی سید ضیاء الرحمان بنوری،ڈائریکٹر سپورٹس و انٹر نیشنل کھلاڑی وقاص احمد سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

‘ٹرائلز میں 100 سے زائدکھلاڑیوں نے شرکت کی‘ٹرائلز میں پچیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا‘یہ ٹرائلز ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی کے زیراہتمام ڈی جی سپورٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے منعقد ہورہے ہیں مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا یوتھ ونگ کی صدر آمنہ سردار کا ٹرائلز میں شریک کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا انہوں نے اپنے خطاب میں بہترین انتظامات پر آرگنائزرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع میسر آئے ہیں اور امید ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کریں گے اور آگے آئیں گے

انہوں نے امیدظاہر کی کہ آئندہ بھی حکومت کی جانب سے اس قسم کے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا اور تمام کھیلوں میں اس قسم کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہونے چاہئیں‘ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم کے مشیر امیر مقام اور معاون خصوصی شزا فاطمہ کی نگرانی میں ملک بھر میں ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب کے بعد ان کے درمیان میچ کرائے جائیں گے اور پھر اس میں سے حتمی بہترین صوبوں کی ٹیمیں تیار کی جائیں گی اور فائنل مرحلے میں ان کے درمیان مقابلے ہوں گے جس میں سے پاکستان کی ٹیم تیار کی جائے گی جسے مزید قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے لئے تیار کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!