فیفا ورلڈ کپ 2022 کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، ورلڈ کپ کے کوراٹر فائنل مقابلے 9 اور 10 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔میگا ایونٹ کے شیڈول کے مطابق پہلا کوارٹر فائنل 9 دسمبر کو برازیل اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں قطر کے ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی، پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ورلڈ کپ کا دوسرا کوارٹر فائنل بھی 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا جس میں ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں لوسیل سٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی، پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق یہ میچ رات 12 بجے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ کے شیڈول کے مطابق تیسرا کوارٹر فائنل مقابلہ 10 دسمبر کو مراکش اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان التہمامہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا، چوتھا کوارٹر فائنل اسی روز انگلینڈ اور فرانس کے درمیان 12 بجے البیت سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔